خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی ،لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل دورکنی بنچ سماعت کرے گا ۔
درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں بند کردی گئیں