لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات

Jun 28, 2023 | 10:56:AM
During the corona epidemic, 200 billion dollars, embezzlement, disclosure, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور ہائیکورٹ  میں 3جولائی سے 2ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ۔
 تفصیلات  کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری ہوا ہے، پرنسپل سیٹ پر 3جولائی سے 14 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر 6ڈویژن اور 14سنگل بنچز سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبر 1میں چیف جسٹس اور جسٹس سلطان تنویر شامل، ڈویژن بینچ نمبرایک تمام نوعیت کے کیسز سنے  گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟

 ڈویژن بنچ نمبر 2میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں ،جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس مس عالیہ نیلم تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبر 3مین جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس انوار حسین تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر 4میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید شامل،ڈویژن بنچ نمبر 5میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل،ڈویژن بنچ نمبر 6میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ، جسٹس چودھری عبد العزیز 3جولائی سےپرنسپل سیٹ پر بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے،چھٹیوں میں صرف درخواست ضمانت،حکم امتناعی و دیگر اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: