غریب عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ

Jun 28, 2022 | 18:43:PM
ایل پی جی، قیمت، اضافہ، غریب عوام، مہنگائی، دہائی
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد فی کلو قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 106 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 408 روپے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 9988 روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے لیکن پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نیا آئینی بحران، شاہ محمود قریشی نے پینڈورا باکس کھول دیا

اس طرح ایک دن میں ایل پی جی مجموعی قیمت میں فی کلو 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔