پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان ساڑھے4 ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ 

Jun 28, 2021 | 19:05:PM
پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان ساڑھے4 ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان ساڑھے 4 ارب ڈالرقرض کا معاہدہ طے پاگیا ،آئی ٹی ایف سی پاکستان کو تین سال میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔
ذرائع اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالرز ملیں گے، پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا،یہ رقم پارکو،پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو فراہم کی جاے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ورچوئل انعقاد کیا گیا ،معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور آئی ٹی ایف سی کے سربراہ ہانی سلیمی نے دستخط کئے، وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب بھی تقریب میں موجودتھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر، این سی او سی کامارکیٹیں 10 بجے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ