کورونا کی تیسری لہر!!!20افراد جاں بحق،104نئے کیس رپورٹ

Jun 28, 2021 | 10:01:AM
کورونا کی تیسری لہر!!!20افراد جاں بحق،104نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ 24 گھنٹوں میں  20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئےجب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس سے قبل تیسری لہر کے دوران 21 فروری کو ایک روز میں سب سے کم 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22231 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 9 لاکھ ایک ہزار 201 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کر لی