وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے عراقی سفیر کی ملاقات

Jul 28, 2023 | 18:46:PM
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے عراقی سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان میں عراق کے سفیر حامدعبا س لفتہ نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،‏پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں،‏ملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان، عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتاہے۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا  کہ تقریبا 2 لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، زائرین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔