ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں سونا ساڑھے 10 ہزار روپے مہنگا

Jul 28, 2022 | 20:06:PM
پاکستان کی تاریخ، پہلی بار، سونا ساڑھے دس ہزار روپے مہنگا،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں سونا ساڑھے دس ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ صرافہ بازارایسوسی ایشن صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی طرح سونے نے بھی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ قائم کرڈالا،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں ایک تولہ سونا دس ہزار پانچ سو روپے مہنگا ہوگیا۔ایک تولہ سونا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔دس گرام سونا بھی ایک دن میں پہلی بار نو ہزار تین روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اٹھارہ روپے کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سترہ سو پچاس ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر مزید مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری