وزیر اعلی پنجاب سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے

Jul 28, 2021 | 13:12:PM
وزیر اعلی پنجاب سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دوران سروس انتقال کر نے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دوران سرو س انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس ،لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہوئے، تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں۔ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیر اعلی نے زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کا حکم دیدیا،قواعدوضوابط کے تحت زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ زیر التوا ء کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت اپوائٹمنٹ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:    ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے آج تیل نکالا جائیگا، مشیر وزیر اعظم