ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح

Jan 28, 2024 | 21:36:PM
 ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باولر شمر جوزف نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شمر جوزف نے برسبین میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 8 رنز سے کامیابی دلائی۔ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گزشتہ روز مچل سٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے،216 کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 پر ڈھیر ہوگئی اور فاسٹ فاؤلر نے ویسٹ انڈیز کو 1997 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی جیت دلادی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی ٹیم اس وقت مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 311 کے مجموعی سکور سے پیچھے تھی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کی تاریخ فتح کے ساتھ 2 میچوں کی سیریز اب ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔گزشتہ روز گیند لگنے کی وجہ سے شمر جوزف کو اسکین کے لیے ہسپتال بھی بھیجا گیا تھا اور آج میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل تک بھی یہ واضح نہیں تھا کہ وہ باولنگ کراسکیں گے یا نہیں۔انہوں نے کھیل کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی جیت کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے لگاتار دو گیندوں پر 42 ر نز بنانے والے کیمرون گرین اور اہم بلے باز ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اکیانوے رنز بناکر نمایاں رہے۔شاندار کارکردگی دکھانے پر شمر جوزف کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے