چین سےکورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز ہفتے کو پاکستان پہنچ جائیں گی

Jan 28, 2021 | 12:37:PM
چین سےکورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز ہفتے کو پاکستان پہنچ جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) عالمی وباء کورونا سے بچاؤ  کیلئے ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ پی آئی اے ویکسین پاکستان لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کریگی۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے  کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن  کو ویکسین پاکستان لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں 600 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔