مریم نواز کی خاتون پولیس اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو وائرل

Feb 28, 2024 | 15:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں خاتون پولیس اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  توجہ کا مرکز بن گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد صوبے کے مختلف محکموں کے دورے کررہی ہیں،مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

 اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑی تیار کرنےکا منصوبہ ، ایپل نے اہم فیصلہ کرلیا
وائرل ویڈیو میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے اس عمل پر انہیں سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے  اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ میرا فرض ہے اور میں ادا کروں گی،خدمت کر کے تمام مخالفین کو غلط ثابت کریں گے،ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  میرا کام شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے ،مجھ پر مشکل آئے میں برداشت کر لوں گی لیکن کسی کو مشکل میں نہیں آنے دوں گی ،میں نے  سخت ہدایت دی ہیں اس کے بعد بھی ٹریفک رکتی ہے تو جلد یہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔