ویسٹ انڈیز کے عظیم سپن بالر  انتقال کر گئے

Feb 28, 2022 | 20:24:PM
 ویسٹ انڈیز ،سپن، بالر ،  سونی، رامادین
کیپشن:  ویسٹ انڈیز کے سپن بالر   سونی رامادین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے عظیم سپن بالر سونی رامادین کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز   کرکٹ بورڈ نےسونی رامادین کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ سی ڈبلیو آئی کے صدر  ر کی سکرٹ نے کہا ہےکہ میں "سی ڈبلیو آئی کی جانب سے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک سونی رامادین کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ رامادین نے کرکٹ کی دنیا میں پہلی بار قدم رکھتے ہی متاثر کیا تھا ۔1950 کے دورے پر ان کی شاندار کارکردگی کے بارے میں بہت سی کہانیاں بتائی جاتی ہیں، جب انہوں نے الف ویلنٹائن کے ساتھ مل کر کرکٹ کے 'اسپن ٹوئنز' کی تشکیل کی۔ سونی راما دین یکم مئی 1929کو ٹرینیداد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1950 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 43ٹیسٹ میچوں میں 158وکٹیں حاصل کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ