صدر عارف علوی کا بڑا حکم

Dec 28, 2022 | 10:23:AM
صدر عارف علوی کی جانب سے 4 بہنوں کو وراثتی جائئیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار رکھا گیا
کیپشن: صدر عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی کی جانب سے 4 بہنوں کو وراثتی جائئیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار رکھا گیا۔

صدر عارف علوی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وراثتی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم تمام بہن بھائیوں میں حصے کے مطابق تقسیم کی جائے۔ صدر نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کے احکامات کو برقرار رکھا۔ صدر مملکت نے احکامات خواتین کے ملکیتی حقوق کے نفاذ کے ایکٹ،2019 کے تحت دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سگی بہنوں شبانہ حنیف، نبیل الفت، ریحانہ ذوالفقار اور نائلہ نعیم نے انسداد ہراسیت محتسب کو شکایت درج کرائی تھی، ایک بھائی نے محتسب کے سامنے دعویٰ کیا کہ شکایت کنندگان اپنا حصہ وصول کر چکیں جبکہ بعد میں محتسب کو شکایت درج کرائی گئی۔

فریقین نے محتسب کے سامنے اتفاق کیا کہ جائیداد متعلقہ حصو کے مطابق تقسیم کی جائے۔ تصفیہ کے بعد بھائی تنویر سرفراز خان نے دعویٰ کیا کہ بہنیں پہلے ہی اپنا حصہ لے چکی ہیں، تصفیہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محتسب نے بھائی کے دعوے کو مسترد کیا۔ تنویر سرفراز نے فیصلے کے خلاف صدر کو درخواست دائر کی جسے صدر نے مسترد کر دیا۔

علاوہ ازیں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم رکھنے والے غلط روایتی ظلم کا خاتمہ ہونا چاہئے، اس مقصد کے لئے تمام شراکت داروں کو مل کر کام کرنا ہے۔

ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی اسلامی قوانین وراثت کی خلاف ورزی نہ کرے جیسا کہ قرآن و سنت اور ہمارے آئین میں درج ہے۔