افغانستان سے نیٹو کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

Aug 28, 2021 | 00:57:AM
افغانستان سے نیٹو کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان پہنچنے والے غیر ملکیوں کو لے جانے کیلئے نیٹو کا خصوصی طیارہ جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیٹو کی سپیشل فلائٹ ایم ایم ایف 53 نے یورپی ملک نیدرلینڈ کے آئن دھاون ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے اڑان بھری۔ ایئربس اے 320 نے رات 10 بجکر 47 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ افغانستان سے نکلنے والے غیرملکیوں کو لے کر جائے گا۔ طیارے کی روانگی کے شیڈول اور اگلی منزل کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کو مشورہ دیں گے حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، فواد چوہدری