سینئر صحافیوں کی ملاقات۔۔عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کا رونا رونے لگے

سیاسی بیانیہ میں شکست کے بعد حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔سابق وزیر اعظم

Apr 28, 2022 | 21:30:PM
عمران خان۔فیک نیوز۔ سی پی این ای ۔سیاست۔حکومت
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو بطورِ خاص ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوئی۔
 سی پی این ای کے وفد نے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کے لئے تعاون کی درخواست کی جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وفد کے شرکا کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور ہم اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔سیاسی بیانیہ میں واضح شکست کے بعد حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو جھوٹی خبروں اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہلِ صحافت کو حاصل ہے، تحریک انصاف آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آئین شکنی ۔۔عمران خان کو کون کون سی سزا ہوگی۔وزیر قانون نے بتا دیا