عمران خان سے ملاقات، ثاقب نثار نے خاموشی توڑ دی

Apr 28, 2022 | 09:24:AM
عمران خان سے ملاقات، ثاقب نثار نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے عمران خان سے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں، انہیں بتایا کہ عدلیہ میں بہت جید اورخدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججزہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔

ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جو ہمیں قانونی رائے دے سکے، انہیں جو قانونی رائے ملی انہوں نے اس حوالے سے مجھے بتایا۔

خیال رہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      فرانس نومنتخب صدر کا ٹماٹروں سے استقبال