این اے249 کے عوام ن لیگ کوووٹ دینگے، مفتاح اسماعیل 

Apr 28, 2021 | 13:30:PM
این اے249 کے عوام ن لیگ کوووٹ دینگے، مفتاح اسماعیل 
کیپشن: ہمیں پتہ تھا ہم جییت چکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق مشیرخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پچھلے الیکشن میں سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے این اے 249 میں صرف 600 ووٹوں کا فرق تھا مگر ہم سمجھتے ہیں کہ وہ الیکشن ہم جیت چکے تھے.

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں جو اضافہ ہوا ہے اس سے حلقے میں عوام کی کمرٹوٹ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جو حلقے کےعوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی نے بھی 14 برسوں میں حلقے میں گٹر کا ڈھکن تک نہیں لگایا جبکہ وفاقی حکومت نے بھی حلقے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے عوام شہر میں سب سے غریب ہیں لیکن وہ  بھی پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں جو صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے لوگ ہر مہینے کروڑوں روپے کا پانی خریدتے ہیں تاہم اس مسئلے کے حل کے لیے جو کرنا پڑا وہ میں کروں گا اور اگر حکومتوں سے کچھ نہیں ہوا تو اس کے لیے خود فنڈ اکھٹا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ  حلقہ 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل حلقے میں مہمان ہیں انہیں 29 اپریل کو خداحافظ کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچرا اٹھانا بلدیاتی نمائندوں کا کام تھا جن کا تعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے تھا۔امجدآفریدی کا کہنا تھا کہ اس علاقے کو 20 سال سے نظرانداز کیا جارہا تھا تاہم علاقے میں ہم نے بہت کام کیے ہیں لیکن یہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پچھلے دفعہ ٹی ایل پی کو ووٹ دیا تھا وہ اب ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اس لیے کراچی نہیں آئیں کیوں کہ انہیں بھی اندازہ ہے کہ حلقے کے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    جہانگیر ترین نے پچھلے کئی سال میں 28 سے 30 ارب کی سرمایہ کاری کی، اسحاق خاکوانی