عدالتوں میں صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جائے،مشیر برائے قانون

Apr 28, 2021 | 11:25:AM
عدالتوں میں صرف فوری نوعیت کے کیس کی سماعت کی جائے
کیپشن: عدالتوں میں صرف فوری نوعیت کے کیس کی سماعت کی جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے کرونا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت  ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے مشیر برائے قانون  مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں صوبائی حکومت نے عدالتوں میں عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ’کورونا کی حالیہ لہر کےدوران صوبے بھر کی عدالتوں میں عمومی کیسز کی سماعت مؤخر کردی جائے‘۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کیے جانے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی پہلی لہر کے دوران معزز عدالتِ عالیہ کا کردار قابلِ ستائش تھا‘۔خط میں کہا گیا ہے کہ ’ عدالتوں میں صرف فوری اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جائے اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی تاریخوں کو ملتوی کر کے ججز، وکلا اور سائلین کو تحفظ فراہم کیا جائے‘۔

مشیر قانون نے خط میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور کرونا صورت حال سے بھی آگاہ کیا ہے۔

 
 یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی شہریت برائے فروخت۔۔ نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی بنا دیا