ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری، کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں

اس سے قبل قومی اسمبلی میں کراچی کی نشستوں کی تعداد 21 اور سندھ اسمبلی میں 44 تھی

Sep 27, 2023 | 21:42:PM
ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری، کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کردی ہے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن یعنی 26 اکتوبر تک رہےگی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک اعتراضات پر فیصلے کیے جائیں گے، اعتراضات جمع کرانے والے کیلئے لازم ہے کہ وہ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو، ضلعے کے نقشے الیکشن کمیشن سے قیمت ادا کرکے لیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی

ابتدائی رپورٹ میں کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 22 ہے جبکہ کراچی کے سات اضلاع میں سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 47 ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں کراچی کی نشستوں کی تعداد 21 اور سندھ اسمبلی میں 44 تھی۔