ایشین گیمز: خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا، ہزاروں تھیلے کھنگالنا پڑگئے

رضاکاروں نے سینکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کرکے واپس لوٹا دیا

Sep 27, 2023 | 21:00:PM
ایشین گیمز: خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا، ہزاروں تھیلے کھنگالنا پڑگئے
کیپشن: انہوں نے رات بھر کچرے کے ہزاروں تھیلے کھنگالے اور 24 گھنٹے سے کم وقت میں موبائل تلاش کرکے کھلاڑی کو اسے واپس کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے شہر ہنگژو میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی کھلاڑی 12 سالہ لیو تیان یی کا موبائل فون کھو گیا جسے رضاکاروں نے سینکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کرکےانہیں واپس لوٹا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہنگژو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مقابلے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کھلاڑی ’لیو تیان یی‘ کا 10 ہزار سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم میں موبائل فون گم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلا دیش کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں 

بدقسمتی یہ تھی کہ ان کا موبائل بند تھا جس کی وجہ سے اسے ڈھونڈنے والوں کیلئے یہ مشن امپاسبل بن گیا تاہم گراﺅنڈ اسٹاف نے موبائل کو 5 لاکھ 23 ہزار مربع میٹر کے اسٹیڈیم میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے رات بھر کچرے کے ہزاروں تھیلے کھنگالے اور 24 گھنٹے سے کم وقت میں موبائل تلاش کرکے کھلاڑی کو اسے واپس کردیا۔