سیر و سیاحت کا عالمی دن

Sep 27, 2023 | 14:56:PM
سیر و سیاحت کا عالمی دن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سیر و سیاحت کا عالمی دن ایک طرف پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے تو دوسری طرف  پاکستان میں بھی شوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پرلوگ  اپنے آس پاس کے خوبصورت مناظر اپلوڈ کر کے ناظرین کی توجہ لینے میں مصروف ہیں،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں شعبۂ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 

آج سے 3 سال قبل فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو سال 2020 کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعبۂ سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھاتی نظر آئی۔اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے شعبۂ سیاحت کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت کام کیا۔  

 اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے بہترین اور دلفریب نظاروں سے مالا مال ملک بنایا ہے جہاں 3 سال قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہوا تاہم اقوامِ متحدہ کے تحت سیر و سیاحت کا عالمی دن سن 1970ء سے منایا جارہا ہے۔

عالمی دن منانے کیلئے سیر و سیاحت کی عالمی تنظیم (ورلڈ ٹور ارزم آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سفارشات موصول ہونے پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے بعد ہر سال 27 ستمبر عالمی یومِ سیاحت کے طور پر منایا جانے لگا۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی یومِ سیاحت منانے کا مقصد شعبۂ سیاحت کا فروغ، نئے تفریحی مقامات کی تلاش، تاریخی عجائبات اور آثارِ قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ یہ شعبہ پھلے پھولے اور ترقی کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو چین کی 8 ہزار میٹر بلند دو چوٹیاں سرکرنیکی اجازت مل گئی