موٹر سائیکل سواروں کی آخرکار سنی گئی، بڑی خوشخبری

Oct 27, 2022 | 18:08:PM
موٹر سائیکل,سوار, ایل ڈی اے ,آزادی چوک, گورننگ باڈی
کیپشن: موٹر سائیکل سوار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایل ڈی اے نے 20 کروڑ سے زائد لاگت سے آزادی چوک سے قبل موٹر سائیکل رائیڈ برج کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور آزادی چوک سے قبل موٹر سائیکل رائیڈ برج کے لئے ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ نے تجربہ کی حامل فرموں کو 16 نومبر تک ٹینڈر جمع کرانے کی ہدایت کردی ، حال ہی میں ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے موٹر سائیکل رائیڈ برج کی منظوری دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیںڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ،کتنے کا ہو گیا؟

 منصوبے کیلئے ٹیکسالی چوک کے سامنے زیرو لینڈ ایکوزیشن ہوگی ، منصوبے سے اندوران شہر جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ کراسنگ کی سہولت میسر آئے گی، ٹینڈر کے مطابق برج کی تعمیر 6ماہ میں مکمل کی جائے گی ، چیف انجنئیر ٹو مظہر حسین خان نے ٹینڈر جاری کیا ہے۔