دوران میچ فلسطین کی حمایت، اعظم خان پر جرمانہ عائد

Nov 27, 2023 | 10:09:AM
دوران میچ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اُن  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوران میچ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اُن  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

ملکِ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اعظم خان پر دورانِ میچ بلے پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگانے پر  پی سی بی نے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید یہ کہ لاہور بلوز کیخلاف کھیلتے ہوئے اعظم خان کو امپائرز کی جانب سے بلے سے سٹیکر اتارنے کو کہا گیا پر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

 جس پر انہیں جرمانے کیساتھ تنبیہ کی گئی کہ اگر وہ دوبارہ ایسا کریں گے تو انہیں معطل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ندا یاسر مارننگ شو کے بجائے کارٹون شو کریں، ندا یاسر کے الزامات پر وقار ذکا کا سخت ردعمل

خیال رہے کہ  7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے اب تک  50 اسرائیلی یرغمالیوں اور 150 تھائی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔