کورونا کی نئی قسم ۔۔۔ آئی سی سی نے بڑا ایونٹ روک دیا

Nov 27, 2021 | 16:52:PM
آئی سی سی ورلڈ کپ میچز
کیپشن: خواتین کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر میچ میچز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کی نئی قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ) نے میگا ایونٹ روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کا دورہ۔۔کون کون سے کھلاڑی پاکستان آئیں گے ؟؟ اعلان ہو گیا
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے پھیلاوکے خدشے کے پیش نظر ایونٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پاکستان سمیت نو ممالک کی ویمنز ٹیمیں زمبابو ے میں موجود ہیں تین ٹیموں نے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیاہے۔پاکستان ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز اگلے سال نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلیں گی، فیصلہ جنوبی افریقہ ، زمبابوے میں کورونا ،سفری پابندیوں کی وجہ سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حسن علی کا ایک اور کارنامہ۔۔ عمران خان اور وقار یونس کو ملنے والا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا