میٹھے کے شوقین افراد کیلئے مزیدار ’’چاکلیٹ سموسے‘‘ تیار

May 27, 2023 | 13:01:PM
سموسہ اور چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے مزیدار چاکلیٹ سموسے کی ترکیب۔ جسے کھا کر آپ اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سموسہ اور چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے مزیدار چاکلیٹ سموسے کی ترکیب۔ جسے کھا کر آپ اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔ 

سموسہ کھانا کس کو نہیں پسند، یہ ایسی اسنیک ہے جسے ہم ہلکی پھلکی بھوک میں شوق سے کھاتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے بچے اور بڑے دیوانے ہوتے ہیں۔

چاکلیٹ سموسے بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے، فرق صرف یہ ہے کہ آپ کو سموسے کے اندر آلو مسالے کی جگہ ابلے ہوئے سیب کا آمیزہ ڈال دینا ہے یا پھر آپ صرف چاکلیٹ بھی شامل کرسکتے ہیں۔

اجزا:

آٹا یا میدہ-ایک کلو، گھی-350 گرام، بڑی الائچی-10 گرام۔

فلنگ کے لیے: 

سیب کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ابال لیں اور اچھی طرح میش کرلیں، بادام-250 گرام (بھنے ہوئے)، پستہ-250 گرام (بھنا ہوا)، چینی-حسبِ ضرورت، چھوٹی الائچی پاؤڈر-2.5 گرام، تیل-تلنے کے لیے (حسبِ ضرورت)۔

ترکیب:

ایک برتن میں آٹا، کُٹی ہوئی بڑی الائچی ڈالیں اور آٹے کو ہاتھوں سے اچھے سے مکس کرلیں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں، اس کے بعد آٹے کو ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ پھر فلنگ کے لیے ابلے ہوئے سیب کے آمیزہ میں بھنا ہوا بادام، پستہ شامل کریں۔ اب آٹے سے بالز بنائیں، پھر گول روٹی بنا کر درمیان سے کاٹ کر کون نما شکل میں فلنگ کریں اور کناروں کو نرم آٹا لگا کر اچھے سے بند کردیں۔ اسی طریقے سے تمام سموسوں میں فلنگ کریں۔

اب درمیانی آنچ پر گرم تیل میں سموسوں کو فرائی کریں، جب ہاف فرائی ہوجائیں تو آنچ تیز کردیں تاکہ کرسپی ہوجائیں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔

مزید پڑھیں:   تہوار منائیں لذیذ کھجور کیک کے ساتھ

تمام سموسوں کو ٹھنڈے ہونے تک سائیڈ پر رکھ لیں۔ پھر ایک باؤل میں چاکلیٹ پگلا لیں اور اس میں ایک ایک کرکے سموسہ ڈپ کرتے جائیں اور فریج میں دوبارہ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

دو سے تین گھنٹے بعد الائیچی یا بھنے ہوئے بادام کے ساتھ گارنش کرکے مزیدار چاکلیٹ سموسے سرو کریں۔