ایف بی آر کا تاجروں ،دکانداروں اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان، تاجر بھی میدان میں آ گئے

Mar 27, 2024 | 19:50:PM
ایف بی آر کا تاجروں ،دکانداروں اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان، تاجر بھی میدان میں آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) ایف بی آر نے تاجروں ،دکانداروں اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا جس کی حمایت بھی تاجر بھی میدان میں آ گئے اور ملک کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لئے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

حکومت نے مزید سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا کا فیصلہ کر لیا، تاجروں نے بھی حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو ہر صورت بڑھانا ہی ہوگا، اس کے بنا کوئی حل نہیں، سمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ایک ناسور ہے، اس کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کرنا ہی ہوں گے، پاکستان کی مالی مشکلات ٹیکس ریونیو بڑھا کر ہی کم کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کا منبہ افغانستان، حل کیسے ممکن ہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

یونائیٹڈ بزنس گروپ صدر زبیر طفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف فوری کریک ڈاون شروع کیا جائے، سمگلنگ سے مقامی صنعتوں کو بھی شدید نقصانات ہورہے ہیں۔