پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

Mar 27, 2023 | 12:50:PM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3  بجے ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم قومی معاملات پر بحث جاری رہے گی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوگا، اجلاس میں 8 فروری کو پیش کی گئی تحریک پر بحث جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہے،اسحاق ڈار

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے ملکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تحریک پیش کی گئی تھی، تحریک میں امن و امان، دہشتگردی سمیت 8 نکات پر بحث کرنے کو کہا گیا تھا۔

اجلاس میں معاشی پالیسی، جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم کے معاملات پر بھی بحث ہوگی، اس کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری، بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی کے تغیرات کے موضوعات پر بحث بھی شامل ہے، ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی تحریک میں بحث کی جائے گی۔