حکومت کیساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا،عمران خان کی کوئی پرفارمنس نہیں، طارق چیمہ،سعد رفیق

Mar 27, 2022 | 22:18:PM
خواجہ سعد رفیق، عمران خان، معیشت کو تباہ، کوئی پرفارمنس نہیں
کیپشن: سعد رفیق اور طارق بشیر چیمہ کی میڈیا ٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ عمران خان نے پونے چار سال معیشت کو تباہ کیا ،اپوزیشن کا قیمہ کرنے کی کوشش کی ،عمران خان کی کوئی پرفارمنس نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے چودھری برادران سے ملاقات کی،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنا مقدمہ ق لیگ کے سامنے رکھا تمام سیاسی امور پر گفتگو کی ،نوازشریف کی چودھری برادران سے متعلق خبر میں حقیقت نہیں۔ان کا کہناتھا کہ چودھری برادران کے ساتھ دہائیوں کام کیا ایک جماعت میں کام کیا 
ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی سپورٹ کےلئے مسلم لیگ ن کا وفد آیا ہے، ایم کیو ایم باپ اور ہمارے اپنے مسائل ہیں تمام اتحادی مل کر ہی فیصلہ کریں گے ساڑھے تین سال سے ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیایہ تھا سرپرائز..؟۔۔۔عمران خان نے دھمکی آمیز خط جلسے میں لہرادیا