اگر پیپلزپارٹی نے خدمت نہیں کی تو سندھ میں کلین سویپ کیسے ہوگیا، مراد علی شاہ 

Jun 27, 2022 | 23:09:PM
وزیراعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ، سندھ بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی، خدمت، کلین سویپ
کیپشن: مراد علی شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ سندھ بلدیاتی الیکشن ہوئے سب کو نظر آگیا،اگر پیپلزپارٹی نے خدمت نہیں کی تو سندھ میں کلین سویپ کیسے ہوگیا۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم سب ناموس رسالتﷺ پر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، عمران خان ایک تقریر کرکے احسان جتا رہے ہیں ، اپوزیشن ارکان کی تقاریر بجٹ بحث کے بجائے ایک شخص کی جھوٹی تعریفیں تھیں،
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ سندھ بلدیاتی الیکشن ہوئے سب کو نظر آگیا،اگر پیپلزپارٹی نے خدمت نہیں کی تو سندھ میں کلین سویپ کیسے ہوگیا ، ان کا کہناتھا کہ ن لیگ دور کے آخری سال میں سندھ کو 96 فیصد پیسے ملے تھے،مراد علی شاہ نے کہاکہ آئینی طریقے سے ان کو اسمبلی نے نکالا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کو آئینی طریقے سے نکالا گیا،
ان کا مزید کہناتھا کہ ساڑھے تین سال ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ،یہ خود کہتے ہیں کہ دو سال ہم ٹریننگ لے رہے تھے۔