دنیا فیصلہ کرے کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ، وزیر خارجہ

Jun 27, 2021 | 18:43:PM
دنیا فیصلہ کرے کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ، وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی27 میں سے 26شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے ، بھارت نے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ، جنوبی پنجاب کے لئے پنجاب کے بجٹ کا 33فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

 189بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کیلئے مختص کیا گیا۔ اب مختص کئے گئے بجٹ کا ایک ایک روپیہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہونا چاہئے۔ بجٹ پاس ہونے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ساتھ ہی جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ مختص ہونے پر یہاں کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا بجٹ اسی کے گیارہ اضلاع پر لگے ، پیسہ سال کے دوران خرچ ہی ہو ، لیپ ہو کر واپس نہ جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز با اختیار ہونے چاہئیں ، ہمیں یہاں ڈاک خانے کی ضرورت نہیں ، آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور دیگر سیکرٹریز سے بات ہوئی ہے ، ملتان کے ماسٹر پلانپ ر ڈی جی ایم ٹی اے سے بات ہوئی ہے۔

 وزیر خارجہ نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 63ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جس میں سیکرٹریٹ سمیت جی او آر بھی بنے گا۔ بہاولپور سیکرٹریٹ کیلئے وہاں 30ایکڑ زمین مختص کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ حکومت کو جام کردینگے۔۔ اپوزیشن لیڈر بلوچستان