گلگت بلتستان میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا

Jul 27, 2021 | 16:10:PM
گلگت بلتستان میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے شمالی علاقہ جات میں پیٹرول بحران شدت اختیار کر گیا سوات اور گلگت بلتستان میں پیٹرول نایاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے بیشتر پٹرول پمپس پر بھی پٹرول نایاب پٹرول کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو مشکلات کا بھی سامنا پٹرول فراہم کرنے والے چند پٹرول پمپس کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔

پٹرول کی عدم فراہمی کے باعث سیاحتی مقامات میں سیاح پھنس گئے اوگرا نے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے او ایم سیز کو ہدایات جاری کر دیں اوگرا نے سیاحتی علاقوں میں پیٹرول کی قلت کی رپورٹ کیلئے ٹیمیں ارسال کر دیں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث آئل ٹینکرز گلگت نہیں جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:    سونا 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا