عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود  اسرائیلی حملے ،مزید 183 فلسطینی شہید

Jan 27, 2024 | 09:39:AM
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود  اسرائیلی حملے ،مزید 183 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے بند نہ ہوسکے، صیہونی فوج کی بمباری سے ایک روز میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر ہسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہارگئےجبکہ النصر ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ,اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو روکے اور شہریوں کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرے تاہم اپنے فیصلے میں عدالت نے جنوبی افریقہ کی درخواست کے برعکس جنگ بندی کا حکم دینے سے گریز کیا۔