اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ای وی ایم دینے سے معذرت

Jan 27, 2022 | 19:14:PM
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد ، بلدیاتی انتخابات، ای وی ایم، معذرت
کیپشن: ای وی ایم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ای وی ایم دینے سے معذرت کر لی، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔
 ذرائع کے مطابق وزارت نے الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خود مشین تیار نہیں کر سکتی ، جو ماڈل مشینیں بطور ماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ابھی تک کوئی الیکٹرانک مشین نہیں خریدی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے خط میں مزید کہاگیاہے کہ مشینوں کو پیپرا قوانین کے تحت خریدنا الیکشن کمیشن کا ہی استحقاق ہے ،الیکشن کمیشن مروجہ قوانین کے تحت آنے والے انتخابات کیلئے مشینوں کی خریداری کا عمل شروع کرے ،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے پروجیکٹ کیلئے پی سی ایس آئی آر میں جگہ فراہم کی جائے گی،الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے معاملے پر تمام قانونی تعاون کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت اینڈ ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ کمپنیوں سے ای وی ایم مشینوں کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 3900 مشینیں مانگ رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ!۔۔ سکول پیر تک بند