کھانا کھاتے ہی سونے کی عادت کیسی۔۔؟خبر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Jan 27, 2022 | 15:19:PM
  غیر ملکی ہیلتھ میگزین, بلڈشوگر،محققین،ذیابیطس،کھانا
کیپشن: خاتون سو رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کھانا صحت کیلئے اہمیت کا حامل ہے مگر کھانا کھانے کے کچھ اصول بھی ہوتے ہیں،رات میں کھانا کھاتے ہی سونے کی عادت مہنگی پڑ سکتی ہے، محققین نے عوام کوخبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  غیر ملکی ہیلتھ میگزین میں شائع  ہونے والی  ایک نئی تحقیق نے ایسے افراد کیلئے خطرے  کی گھنٹی بجا دی ہے جو دن بھر کی مصروف  زندگی کے بعد رات میں کھانا کھاتے ساتھ ہی بستر کا رخ کرتے ہیں اور سو جاتے ہیں۔تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصروف زندگی کے باعث صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور ایسے افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ کا نیا  فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں
 کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے کے حوالے سے نئی تحقیق میں اسپین کے 845 نوجوانوں کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گئے سونے سے پہلے کھانا کھایا جس کے  باعث ان میں میلاٹونن لیول کی سطح بلند رہی، رات دیر سے کھانے کی وجہ سے ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کر بلند کرنے کا باعث بنا، کیونکہ انسولین خون مٰیں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈشوکر لیول بڑھتا ہے۔

میلاٹونن کی اعلیٰ سطح اور کھانے کی مقدار دیر سے کھانے سے وابستہ افراد میں انسولین کے اخراج میں خرابی اور بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے،تحقیق سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے بلڈشوگرمتاثر ہوتی ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے کا سبب بنتی ہے انسانی صحت کیلئے خطرے کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تابوت میں بند ہو کر امریکا جانا 2 افراد کو مہنگا پڑ گیا