خواجہ آصف اثاثہ جات کیس، یواے ای کی کمپنی کے ایم ڈی کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے خواجہ آصف کیخلاف اثاثہ جات کیس میں لاہور میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے ایم ڈی الیس سولم کو کل طلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے الیس سولم کو اقامہ کیس میں طلب کر رکھا ہے،الیس سولم سے خواجہ آصف کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ الیس سولم نے خواجہ آصف کو 136 ملین بطور تنخواہ میں ادا کئے جسکا ریکارڈ مانگا گیا، تمام ادائیگیاں 2004 سے 2008 کے درمیان ہوئی۔