یوکرین نے روس کی ایک اور پیشکش ٹھکرا دی

Feb 27, 2022 | 15:23:PM
بیلاروس میں مذاکرات سے انکار
کیپشن: یوکرین روس جنگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روس کی فوجی جارحیت یوکرین میں جاری ہے، نامساعد حالات میں روس کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،یوکرین کی جانب سے روس کی پیشکش کو ایک بار پھر ٹھکرا دیا گیا۔

 یوکرین نے روس کے ساتھ بیلاروس میں مذاکرات سے انکارکردیا۔یوکرینی صدر ولادی میر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن بیلاروس میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یوکرین پر حملے کے لئےبیلاروسی سرزمین استعمال ہوئی۔مذاکرات وہاں ہوں گئے جہاں سے یوکرین پر میزائل نہ برس رہےہوں۔مخلصانہ مذاکرات اور جنگ ختم کرنےکا یہ واحد طریقہ ہے۔روس کو وارسا، بوڈاپیسٹ،براٹیسلاوا، استنبول یا باکومیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

مزیدپڑھیں:یوکرین پر حملوں کے بعد روس کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا