روسی ، یوکرینی جھنڈوں میں لپٹے لڑکے اور لڑکی کی وائرل تصویر کی  اصل حقیقت جانیے 

Feb 27, 2022 | 11:54:AM
روس، یوکرین، انٹرنیٹ ،جذباتی تصاویر ، ویڈیوز ، حقیقت 
کیپشن: لڑکا اور لڑکی (فائل فوٹو)   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے بعد روس کو مختلف سنگین پابندیوں کا سامنا ہے، روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انٹرنیٹ پر جذباتی تصاویر اور ویڈیوز کا سیلاب امڈ آیا ہے ،سوشل میڈیا پر آپس میں بغل گیر ایک نوجوان اور لڑکی کی تصویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جو اپنے اپنے ملک کے جھنڈے لپیٹے ہوئےہیں، تصویر کو جنگ زدہ علاقوں سے جوڑا جارہا ہے لیکن تصویر کی اصل حقیقت اب سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک یوکرینی جھنڈے میں لپٹے نوجوان لڑکے اور روسی جھنڈا لپیٹے لڑکی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے ، دونوں آپس میں بغل گیر ہیں اور محسوس یہی ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے برعکس محبت کا پیغام دینے کیلئے تصویر کو خصوصی طور پر بنوایا گیا ہے تاہم حقیقت میں تصویر 3 برس پرانی ہے اور اس کا موجودہ جنگ کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔

 سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس تصویر کو تازہ تصویر سمجھتے ہوئے حالیہ تناظر میں مختلف  پیغامات کے ساتھ شیئر کیا اور جنگ کو امن اور محبت میں تبدیل ہونے کی امید کا اظہار کیا  ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل ہونیوالی تصویر درحقیقت  2019 میں ہونیوالے ایک  کنسرٹ کی ہے جب  ایک روسی لڑکی جولیانا کزنیٹسووا اپنے یوکرینی منگیتر کے ہمراہ  پولینڈ میں ایک کنسرٹ میں شریک تھیں جہاں دونوں نے زمین پر بکھرے ہوئے کئی جھنڈے دیکھے تو ان کو جسم پر اوڑھنے کا فیصلہ کیا اور اسی دوران یہ تصویر بھی بن گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔سعودی عرب کا بڑا اعلان