پاکستان میں کورونا وائرس ٹو کی موجودگی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس ٹو کی موجودگی کی تصدیق کردی، ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت قومی صحت کاکہنا ہے کہ92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے،سارس کوویڈ ٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا،کورونا وائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں ہے،تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم کی منتقلی کا عمل تیز ہے۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ شہری کورونا گائیڈ لائنز اورایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، شہری اپنے مقررہ وقت پر کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں، ترجمان نے کہاکہ وزارت قومی صحت کورونا وائرس ٹو پر گہری نظر رکھے ہے، جدید سرویلنس سسٹم سے کورونا وائرس ٹو کی مانیٹرنگ جاری ہے۔