حمزہ شہباز کو جیل سے رہائی کےفوری بعد گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

Feb 27, 2021 | 12:06:PM
حمزہ شہباز کو جیل سے رہائی کےفوری بعد گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں ان کی جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتاری سے منع کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ رہائی کے بعد لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 25ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہباز کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے لیگی رہنما کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان شوگر مل میں حمزہ شہباز کے خلاف پچیس ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کی سی ای او تھے ۔ایف آئی اے رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے پچیس ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کر چکی ہے۔آئندہ چند دنوں میں حمزہ شہباز کو طلبی کا ثمن جاری کیا جائے گا۔