بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Dec 27, 2023 | 15:49:PM
بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

 نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل  ہوگئی ۔بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ،اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ۔

ممبر نیپرا مظہر نیاز رانا کا کہنا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس ایک سیریس ایشو ہے،جتنا بجلی کا استعمال کم ہوگا اتنی قیمت بڑھے گی،نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے ٹاور گرنے پر این ٹی ڈی سی کو شوکاز جاری کردیا گیا ہے،ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو 6 سے 8 ماہ میں 15سے 25 شوکاز جاری کرچکے ہیں ۔

ضرور پڑھیں:اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام کی زندگیاں مشکل ہوگئیں

یاد رہے نیپرا نے نومبر میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔