حکومت اور نجی شعبہ مل کر ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں، گوہر اعجاز

Dec 27, 2023 | 15:21:PM
 حکومت اور نجی شعبہ مل کر ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں، گوہر اعجاز
کیپشن: پروفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز  نے کہا کہ  حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، جس سے حکومت اور نجی شعبہ مل کر ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گوہر اعجاز کے زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں  کراچی کی اسپیشل اکنامک زونز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون کی آپریشنل کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز  نے کہا کہ   پورٹ قاسم خصوصی اقتصادی زون میں تمام یوٹیلیٹی سروسز موجود ہیں، پورٹ قاسم خصوصی اقتصادی زون پر کاروبار کے فروغ کے لیے ہر سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ٹی خصوصی اقتصادی زون پاکستان میں جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کےتمام ٹیکس دفاتر کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

گوہر اعجاز نے کہا کہ  پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ،جس سے حکومت اور نجی شعبہ مل کر ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں۔