ایف بی آر کےتمام ٹیکس دفاتر کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

Dec 27, 2023 | 14:42:PM
ایف بی آر کےتمام ٹیکس دفاتر کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تمام ٹیکس دفاتر کے افسروں اور عملہ کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں .

تفصیلات کے مطابق تمام دفاتر ہفتہ وار چھٹیوں کےباوجود30اور31دسمبر کو معمول کے مطابق کام کریں گے،ایف بی آر نےڈیوٹی و ٹیکسز کی وصولی کیلئے چیف کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

جاری مراسلے کے مطابق آر ٹی او ، سی ٹی او اور ایل ٹی او سمیت دیگر ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے،ٹیکس دفاتر میں تمام تر عملہ 30 دسمبر کو رات 8 بجے تک ڈیوٹی سرانجام دے گا،ٹیکس دفاتر کا عملہ 31 دسمبر کو رات 10 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دے گا۔

ایف بی آر نے  چیف کمشنرز کو دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اوران لینڈ ریونیو عملہ کو متحرک رہنے کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ:پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، اے ایس آئی شدید زخمی

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنرز کو سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں سے رابطے کی بھی ہدایت دیدی گئی،بینک برانچوں کے ذریعے جمع ڈیوٹی یا ٹیکسز فوری سٹیٹ بینک کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔