منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کروانے کی تاریخ بڑھادی گئی

Dec 27, 2022 | 21:15:PM
منسوخ ,پرائز بانڈز, نقد,تاریخ,اسٹیٹ بینک
کیپشن: پرائز بانڈ  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پرائز بانڈ  رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر،اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈ کو نقد کروانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھادی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بانڈ کو اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے نقد کروایا جاسکتا ہے، اس کیلئے بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے،30 جون 2023 کے بعد ان بانڈز کو تبدیل نہیں کروایا جاسکے گا۔

جن پرائز بانڈز کو نقد کروانے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے ان میں ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ شامل ہیں،بانڈ ہولڈرز ان بانڈز کو اپنے بینک کھاتوں میں نقد، 25 اور 40 ہزار کے پریمیئم بانڈز خرید کر یا انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔