جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو باہر بھیجا، مشرف کی طرح ماضی کا حصہ بن چکا، بلاول بھٹو

Dec 27, 2022 | 18:39:PM
بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، مشرف، جمہوری طریقے سے شکست،
کیپشن: بلاول بھٹو شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آصف زرداری نے مشرف کو جمہوری طریقے سے شکست دی، زرداری نے سیاسی دانشمندی سے مشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں،ایسے ہی کٹھ پتلی پر جمہوری طریقے سے حملہ کیاگیا،پہلی بار پارلیمان نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو باہر بھیجا، جیسے مشرف ماضی کا حصہ ہے ویسے ہی یہ سلیکٹڈ ماضی کا حصہ بن چکے ۔
گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی15ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 15سال گزرچکے شہید بے نظیر بھٹو کو آپ سے چھینا گیا،دیکھیں یہاں 15سال بعد بھی انسانوں کا سمندر ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،شہید بے نظیربھٹو غریب عوام کی آواز تھیں،پیپلزپارٹی آج بھی سیاسی جدوجہد کررہی ہے،شہید بی بی کی وجہ سے پورے ملک کو عزت دی جاتی تھی،شہید بی بی دہشتگردوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں،آج بھی ہم شہید بے نظیر بھٹو کے سیاسی منشور پر چلتے ہیں،شہید بے نظیر بھٹو میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو آمروں کیلئے خوف کی علامت تھیں،دہشت گردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو ر±خ ہیں،بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،بے نظیر بھٹو نے جمہوری نظام کی بحالی کیلئے30سال جدوجہد کی،جھوٹ اور نفرت کی سیاست ختم کرینگے،ملک کو جوڑیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے مشرف کو جمہوری طریقے سے شکست دی، زرداری نے سیاسی دانشمندی سے مشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں،ایسے ہی کٹھ پتلی پر جمہوری طریقے سے حملہ کیاگیا،پہلی بار پارلیمان نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو باہر بھیجا، جیسے مشرف ماضی کا حصہ ہے ویسے ہی یہ سلیکٹڈ ماضی کا حصہ بن چکے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے آپ کو نکالا،یہ تو کٹھ پتلی تھا، اصل سازش آئین اور جمہوریت کے خلاف تھی، اصل سازش پاکستان کومعاشی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا تھا،ان کاکہناتھا کہ کٹھ پتلیوں اور جھوٹ کی سیاست کو رد کرتے ہیں، امریکی صدر نے نہیں جیالوں نے سلیکٹڈ کو نکالا،سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کاروں کو خدا حافظ کہا، یہ جمہوریت کا انتقام ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آپ کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں ابھی سے رو رہے ہو،نخرے کرینگے،سازشیں کرینگے تو ہم جانتے ہیں آپ کا بندوبست کیسے کرنا ہے؟میں نہیں چاہتا کہ بچے سابق خاتون اول کے ساتھ پھریں اور آپ جیل میں ہوں،ان کاکہناتھا کہ سڑکوں پر پھرنے والی کالعدم تنظیموں سے بات نہیں کرینگے،آخری وارننگ ہے آئو پارلیمان کاحصہ بنو پھر سیاسی جماعتیں آپ سے بات کرینگی،آخری وارننگ ہے کہ واپس آؤ پارلیمان میں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ پھر آپ کےساتھ جو ہوگا آپ برداشت نہیں کرسکیں گے، اگر آپ جمہوری کردار نہیں نبھائیں گے تو پھر جنہوں نے یہ کام کرنا ہے ہم نہیں روک سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فوج نے یقین دہانی کرائی کہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، یہ جمہوریت کا انتقام ہے،اسٹیبلشمنٹ کا اعلان سلیکٹڈ کی سیاست کےلئے قیامت کی نشانی ہے، ان کاکہناتھا کہ ادارے آئین میں رہ کر کام کریں تو ملک کوترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ریکارڈ قائم