حفیظ اور ملک کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت، ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے: شاہد آفریدی

Aug 27, 2021 | 17:55:PM
حفیظ اور ملک کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت، ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے: شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہاہے کہ حفیظ اور ملک کی ضرورت ہے انھیں دونوں کو چانس ملنا چاہئے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمیز بھائی کافی تجربہ کار ہیں، انھیں مبارکباد دی ہے وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، انھوں نے دنیائے کرکٹ دیکھی ہے تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے،سابق کپتان نے کہاکہ مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا ،اس ملک سے اور پی سی بی سے وفادار لوگوں کو آگے لائیں، پی سی بی میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ حفیظ اور ملک کی ضرورت ہے ،دونوں کو چانس ملنا چاہئے، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا،نوجوان کھلاڑی پرفارم نہیں کر سکے ۔
سابق کپتان نے کہاکہ شعیب ملک کی خدمات ہیں اس کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے وہ بہترین کھلاڑی ہے ،شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  دورہ ویسٹ انڈیز مکمل ۔۔قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی