بھارت سمجھ رہا تھا کہ افغانستان میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا ،شیخ رشید

Aug 27, 2021 | 16:10:PM
بھارت سمجھ رہا تھا کہ افغانستان میں ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا ،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سمجھ رہا تھا  ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے کابل دھماکے کا 4 دن پہلے بتا دیا تھا، بھارت نے خصوصی طور پر مجھے نشانہ بنایا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ  تمام غیر ملکیوں کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیا جا رہا ہے، 1480 افراد کو طورخم سے انٹری دی ہے، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص کر رہے ہیں۔

شیخ رشید  نے کہا ہے کہ جب شہباز شریف بولتے ہیں تو مریم اور نواز شریف خاموش ہو جاتے ہیں، جب نواز شریف اور مریم بولتے ہیں تو یہ خاموش ہو جاتے ہیں، میری اور شہبازشریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے، پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہے، پی ڈی ایم میں 2 جماعتیں ہیں، تیسرا کوئی ووٹ نہیں، عمران خان ان سے اگلا الیکشن بھی نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ لسٹوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    یہ پاکستانی بچے ہیں۔۔۔شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی کی اصلاح کر دی