تہہ خانے میں پراسرار آوازیں۔بھید کھلا تو مکین حیران رہ گئے

Apr 27, 2022 | 13:02:PM
تہہ خان میں آوازیں کس کی تھیں، فائل فوٹو
کیپشن: تہہ خان میں آوازیں کس کی تھیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیلیفورنیا کے ایک گھر میں  خراٹوں کی پراسرار اور ہیبت ناک آوازیں ، مکین مسلسل نظر انداز کرتے رہے آخر کار یہ بھید کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پورے موسمِ سرما میں ایک گھر کےتہہ خانے سے آنے والی پراسرار آوازیں اور خوفناک خراٹوں کی صدائیں ایسے بھالو خاندان کی نکلیں جس نے بیسمنٹ میں ’سرماخوابی‘ (ہائبرنیشن) کے لیے پڑاؤ ڈال رکھا تھا۔

یہ مکان کیلیفورنیا میں ساؤتھ لیک ٹاہوئی میں واقع ہے جہاں کے مکینوں کو خراٹوں اور اکھاڑ بچھاڑ کی مسلسل آوازیں آتی رہیں اور وہ انہیں نظر انداز کرتے رہے تھے۔ تاہم بھالوؤں کے تحفظ کی ایک غیرسرکاری تنظیم کے مطابق جب پانچ ریچھوں کا یہ خاندان بیدار ہوا تو گھروالوں پر زیرِ فرش آوازوں کا بھید کھلا کیونکہ یہ سب جانور تہہ خانے میں مزے سے سورہے تھے۔

 بھالو کے خاندان میں ماں اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔ اس کے بعد انسانوں کے خاندان کو سمجھ آگیا کہ پراسرار آوازیں ان ریچھوں کی تھیں لیکن کسی کا دھیان نہیں گیا کہ بھاری بھرکم جانداروں کی اتنی بڑی تعداد وہاں موجود ہوسکتی ہے۔ گھر کے ایک فرد نے بتایا کہ ہم اسے ایک ہی وجود کی آواز سمجھتے رہے تھے۔

بیئر لیگ تنظیم کے مطابق بن بلائے مہمان موسمِ سرما سوکر گزارتے ہیں اور بہت کم باہر نکلتے ہیں ۔ یہ عمل سرماخوابی یا ہائبرنیشن کہلاتا ہے۔ جیسے ہی ماں باہر آئی چاروں بچے بھی اس کے پیچھے ہولیے تاہم ان میں سے ایک بچہ یتیم بھالو ہے جسے اس کی ماں نے گزشتہ برس گود لیا تھا اور یہ عمل بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر سال اس علاقے کے گھروں میں 100 سے 150 بھالو موسمِ سرما کی نیند پوری کرنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      گرمیوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی خوراک