عید الفطر، این سی او سی نے سخت پابندیاں عائد کردیں

Apr 27, 2021 | 14:41:PM
عید الفطر، این سی او سی نے سخت پابندیاں عائد کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے این سی او سی نے پابندیوں میں توسیع کر دی گئی، جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت نے نظام زندگی محال کردی اور اس بار عیدالفطر بھی سادگی سے منائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران  8 سے 16 مئی تک سیر و سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق سیاحتی مقامات، عوامی پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس،  شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی جبکہ ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ شہری اعتکاف، جمعہ الوداع اور عید الفطر کی نماز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔  

یہ بھی پڑھیں: تحفے اور ڈونیشن پر انحصار نہیں،3 کروڑ ویکسین خریدنے کا معاہدہ کرلیا،ڈاکٹر فیصل سلطان