امارات کا خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزا پر غور

Sep 26, 2023 | 19:57:PM
امارات کا خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزا پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر معاشیات عبداللّٰہ بن طوق المری نے کہا کہ خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزے پر غور کر رہے ہیں۔ 

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ سیاحتی ویزے پر امارات اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ ہوسکے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ترقی سے متاثر ہیں۔ مشترکہ سیاحتی ویزہ سعودی عرب کی سیاحتی پالیسیوں کو دیکھ کر جاری کیا جائے گا۔ 

عبداللہ بن طوق المری کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔