آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

Sep 26, 2023 | 18:39:PM
آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر سے اب تک آشوب چشم کے 74 ہزار 2 سو 20 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر سے 8 ہزار 8 سو 51 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف لاہور سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 ہزار تھی، جس سے لاہور میں آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 5 سو 6 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیے: اویسٹن انجیکشن سکینڈل،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

خیال رہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور کے شہری متاثر ہوئے ہیں، بہاولپور میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 82 مریض رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فیصل اباد کے شہری متاثر ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 سو 62 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس سے فیصل آباد میں آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 3 سو 35 تک جا پہنچی۔